• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی یونیورسٹیزمیں نئےداخلوں پرپابندی عائد،سب کیمپسز بندنہیں ہونگے،راجہ یاسر ہمایوں

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہاہے کہ نجی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز بند کرنے نہیں جارہے۔ یہ تاثر درست نہیں ہے۔ نجی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کی ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کےاحکامات تھے کہ نجی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کو ختم کیا جائے ، تاہم میں نے تجویز دی تھی کہ ان کو آہستہ اہستہ بہتر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بعض نجی یونیورسٹیز کے سب کیمپسز نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے ، اس لیے نئے داخلوں سے روکا ہےتاہم کیمپسز بند کرنے نہیں جارہے۔
تازہ ترین