• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈامتحانات ، ڈیوٹی نہ دینے پر اساتذہ کیخلاف پیڈاکے تحت کارروائی ہوگی

لاہور(خبر نگار)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2020میں امتحانی ڈیوٹی سرانجام دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈیوٹیاں نہ دینے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نگرانی کا معاملے پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے امتحان پر مامور سکول اساتذہ کو ڈیوٹیاں دینا لازمی قرار دے دیا۔ سکول سربراہان اساتذہ کو بورڈ امتحان میں ڈیوٹیاں دینے کا پابند کریں گے۔ڈی پی آئی سیکنڈری سید ممتاز شاہ کے مطابق بورڈ کی جانب سے لگائی گئی ڈیوٹی کے مطابق اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔
تازہ ترین