• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی عبدالرشید کیس، مشرف کو جانے کی اجازت دینے پر عدالت برہم

Pervez Mushraf Ghazi Abdul Rasheed Case
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے ان کے دونوں ضامنوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر بحث 14 اپریل کو ہو گی۔ عدالت میں مدعی کے وکیل نے استدعا کی کہ پرویز مشرف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے باوجود بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں، لہٰذا انہیں اشتہاری ملزم قرار دیا جائے۔

ایس ایچ او تھانا آبپارہ نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، کیس کی مزید سماعت 14 اپریل کوہوگی۔
تازہ ترین