• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کے لیڈر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈر پیر منصور پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کے مطابق فاروق عبداللہ، عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی، شاہ فیصل پر پی ایس اے عائد کیا جاچکا ہے، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 200روز ہوگئے ہیں، مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے بعد اب وی پی این سروس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس سروس کے استعمال کرنے والے کشمیریوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کےایگزیکٹو ڈائریکٹرنے وی پی این سروس پر پابندی کی مذمت کی ہے اور بتایا ہے کہ بھارتی پولیس سوشل میڈیا تک رسائی کو روکنے کے لئے جابرانہ انسداد دہشت گردی قانون کا استعمال کر رہی ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کےبعد سے مواصلاتی پابندیاں عائد ہیں، ایمنسٹی کے مطابق بھارتی حکومت کو انسانیت کوترجیح دینے کی ضرورت ہے، کشمیریوں کو بولنے دیا جائے۔


تازہ ترین