• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے مخالفین کو کم عقل اور بےوقوف قرار دے دیا

ٹرمپ نے مخالفین کو کم عقل اور بےوقوف قرار دے دیا


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے انہیں کم عقل اور بے وقوف قرار دے دیا۔

ریاست ایریزونا کے شہر فینِکس میں انتخابی ریلی سے خطاب میں سینیٹر مِٹ رومنی کو کم عقل اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ٹام اسٹائر کو بے وقوف قرار دیا۔

امریکی صدر نے نیویارک کے سابق میئر مائیک بلوم برگ کے چھوٹے قد کو بھی  نشانہ بنایا اور انہیں ’منی مائیک‘ کا خطاب دے دیا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے نیویارک کے سابق میئر مائیک بلوم برگ کو ’منی مائیک‘ کے نام سے پکارا اور کہا کہ وہ دولت لٹانے کے باوجود ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔

یوٹا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مِٹ رومنی ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ ڈالنے کی وجہ سے ان کے عتاب کا شکار ہیں۔ وہ ٹرمپ کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے واحد ریپبلکن تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کے پاس ایک ہی کام ہے، روس کا نام لیکر شور مچانا۔ مواخذے کے نام پر آنکھوں میں دھول جھونکنا اور عوام کو گمراہ کرنا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ریپبلکنز کی جانب سے زبردست حمایت حاصل رہی۔ مواخذے کی کارروائی میں کانگریس میں 197 ووٹس کے مقابلے میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سینیٹ میں 52 کے مقابلے میں آدھا ووٹ آیا اور آپ جانتے ہیں کہ وہ آدھی عقل والا کون ہے۔ اور پھر ان کا ایک نیا امیدوار میدان میں اترا جس کا نام منی مائیک ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خبریں مل رہی ہیں کہ وہ بری طرح پِٹ رہے ہیں۔ وہ خوب دولت لٹا رہے ہیں پھر بھی صرف 15 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین