آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خصوصی بچوں کے لیے آٹزم کلب کا قیام

بچوں میں ذہنی پسماندگی کی بیماری آٹزم کے حوالے سے قائم آٹزم کلب  کا آغاز جمعرات کو اسپیکٹرم ڈس آرڈر ویلفیئر ٹرسٹ میں ہوا۔

اس حوالے سے ایک اورینٹیشن تقریب بھی ہوئی جس کا افتتاح سندھ کے  سیکریٹری برائے اسپیشل ایجوکیشن، ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز پرویز احمد سیہڑ نے ، اے ایس ڈی ڈبلیو ٹی کی ٹیم اور تقریب میں آنیوالے والدین کے ساتھ ربن کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر سینیئر کلینیکل سائیکالوجسٹ محترمہ اسما احمد  نے اے ایس ڈی ڈبلیو ٹی کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

انکا کہنا تھا کہ کلب کے قیام کا مقصد معذور بچوں بالخصوص آٹزم کا شکار بچوں کو سماجی مواقع مہیا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں فرینڈشپ اور تعلقات قائم کرکے اپنے اندر موجود صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں اور خود اعتمادی پیدا کرسکیں۔

بعدازاں تمام شرکا نے مختصراً اپنی تنظیم  بشمول اے ایس ڈی ڈبلیو ٹی، ٹی ڈی ایف میگنیفائی سائنس اسٹوڈیو، داؤد فاؤنڈیشن، اسپیشل اولمپکس آف پاکستان، ونڈر ٹری، دی فرسٹ آر، ای ٹی ایل لرننگ اور سینٹر فار انکولوسو کیئر نے اپنا تعارف پیش کیا۔

تقریب میں شریک خصوصی بچوں کے والدین نے اس اقدام کو بہت سراہا اور اپنی اس شدید خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اس کلب کو فوری طور پر جوائن کرنا چاہتے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس کلب سے ان کے ذہنی پسماندہ بچوں کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

صحت سے مزید