• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے جنگ بندی ہوگی، پھر امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، طالبان

پہلے جنگ بندی ہوگی، پھر امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، طالبان


قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پہلے جنگ بندی ہوگی، پھر امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں سہیل شاہین نے کہا کہ فریقین پہلے پُرتشدد کارروائیاں روکنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے معاہدے پر دستخط اس مہینے کے آخر تک متوقع ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے پر دستخط کی تاریخ کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین