• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکھا نے امیتابھ کی تصویر والی جگہ کو ڈینجر زون قرار دیدیا

ریکھا نے امیتابھ کی تصویر والی جگہ کو ڈینجر زون قرار دیدیا


ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا نے ایک ایونٹ میں امیتابھ بچن کی پینٹنگ کے پاس اپنی تصویر بنوانے سے گریز کرتے ہوئے اس جگہ کو ڈینجر زون قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکھا کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریکھا معروف بھارتی فوٹوگرافر دبو رتنانی کے ایک ایونٹ میں موجود ہیں اور اِس ایونٹ میں ان کے ہمراہ فوٹوگرافر کی بیٹی بھی ہیں۔ ایونٹ میں فوٹوگرافر کی معروف فنکاروں کی لی ہوئی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکھا ایک ایک کر کے ان تصاویر کے ساتھ فوٹو سیشن کرواتی نظر آرہی ہیں۔ ریکھا جیسے ہی امیتابھ بچن کی تصویر تک پہنچتی ہیں ،اسی لمحے وہاں سے ڈینجر زون کہتی ہوئی پلٹ آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ریکھا نے امیتابھ بچن سے اس طرح گریز کیا ہو۔ اِس سے قبل بھی ایک بار ریکھا نے امیتابھ بچن کے پوسٹر کے ساتھ تصویر بنوانے سے گریز کیا تھا۔

تازہ ترین