کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ مراکش اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم دونوں ملکوں کی تاجربرادری کی توقعات کے مطابق نہیں،پاکستان اور مراکش کا مابین معمولی تجارت حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کومشورہ دیا ہے کہ سال میں کم ازکم دوبارتجارتی وفود کے تبادلے کیے جائیں تاکہ مراکش میں تجارت وسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں جو افریقی خطے کا گیٹ وے ہے۔پاکستانی تاجربرادری مراکش کے امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کافائدہ اٹھائے اورتجارت و سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کا ضرور جائزہ لے۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پراپنے خطاب میں کہی۔