• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا، چینی اسکینڈل پرحکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، شہباز شریف

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر وزیراعظم عمران خان نے سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا، آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لایاجائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی کے باوجود کیونکر برآمد کی گئی ؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم اور چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث ہونا ثابت ہوا۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سمگلروں کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتا چل جائے گا۔

تازہ ترین