• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے بیٹے پر پولیس کے ذریعے اغوا کا الزام، پولیس کی تردید

خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے بیٹے پر پولیس کے ذریعے اغوا کا الزام


لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشری ٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور متعلقہ پولیس حکام کے خلاف دائر درخواست پر 24فروری کے لیئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے جسٹس انوارالحق پنوں نے مقامی شہری محمد حسن کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ابراہیم مانیکا نے اس کے دو بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اغوا کرایا بھائی احمد حسن اور اعجاز احمد گاڑی کی خرید و فروخت کے تنازعہ پر پولیس سے اٹھوایا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے ہیں مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضا کیا جا رہا ہے مگر پولیس بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔

نیٹ نیوز کے مطابق عدالت میں ایس پی سی آئی اے کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا کہ دونوں افراد ہماری تحویل میں نہیں اور نہ ہی مطلوب ہیں۔

تازہ ترین