• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان، سنگاپور اور جرسی میں سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کی جاتی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس تائیوان کے عوام کو فراہم کی جاتی ہے۔ ’’گلوبل لیگ‘‘ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان، سنگاپور اور جرسی وہ تین ممالک ہیں جہاں دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کی جاتی ہے۔ اس فہرست میں امریکا 15ویں جبکہ برطانیہ کو 33ویں نمبر پر بتایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تائیوان میں اوسط انٹرنیٹ اسپیڈ 85؍ میگابٹس پر سیکنڈ ہے، اس رفتار پر بہترین معیار (ہائی ڈیفینیشن) کی فلم ڈائون لوڈ کرنے میں صرف 8؍ سیکنڈ لگیں گے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر پہلے اوسط رفتار 9؍ ایم بی پی ایس ہوا کرتی تھی جو 2019ء میں بڑھ کر 11؍ ایم بی پی ایس ہوگئی ، جس کی وجہ بہتر ہوتا انفرا اسٹرکچر ہے۔
تازہ ترین