• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن کرکٹ کا آغاز، پورا پاکستان پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا

جشن کرکٹ کا آغاز، پورا پاکستان پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا 


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جشن کرکٹ کا آغاز ہو گیا ، پاکستان پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا،عاقب جاوید نے کہا کہ یہ سال قلندرکا سال ہوگا،دنیا ئے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی اور آئی سی سی آفیشلز پاکستان میں موجود ہیں،سابق کرکٹ آفیشلز کرٹلی ایمبروز ،سائمن ٹفل ،بیری ولکنسن اور کاشف انصاری بنے جیو پاکستان کے مہمان،پی ایس ایل 5 اپنی آب و تاب دکھانے کیلئے تیار ،ہر طرف صرف کرکٹ جیو پاکستان میں بھی پی ایس ایل کے رنگ نمایاں اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ندیم عمر نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلی بار نسیم شاہ اور حسنین نیا ٹیلنٹ تھے لیکن سب نے دیکھا وہ امیدوں پر کس طرح پورا اتریں ہیں ،پی ایس ایل5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں لیفٹ آرم اسپنر اریش اور اعظم خان ہیں جن کو اب تک خود کو منوانے کے مواقع میسر نہیں آئے، یہ سب انشاء اللہ پرفارم کریں گے اور کوئٹہ کی جانب سے یہ نیا ٹیلنٹ بہت آگے جائے گا، پشاور اور اسلام آباد تو ہمارے روایتی حریف ہیں، لیکن دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے اس بار ذمے داری بہت زیادہ ہے، پی ایس ایل 5 کی ساری ٹیمیں مضبوط ہیں، پچھلے سارے سیزنز میں کوئٹہ کے میچز بہت انٹرسٹنگ رہے ہیں اس بار بھی ہمارے سپورٹرز کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا سیزن 5 ہے اس کے لئے ہم نے بہت محنت کی ہے ، لاہور قلندر کی ٹیم میں بہترین بیٹسمین اور بالرز شامل ہیں ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان اور حارث رؤف لاہور قلندر کے لئے کھیلیں گے جو یقیناً مخالف ٹیم کو بڑے اسکور سے دور رکھیں گے ، پچھلے سیزنز میں انجری کے باعث کھلاڑی کھیل میں شامل نہ ہو سکے لیکن اس بار تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور انشاء اللہ یہ سال قلندرز کا سال ثابت ہو گا ۔

تازہ ترین