• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی شادی پر 60؍ لاکھ خرچ کرنے پر ڈی ایس پی سے وضاحت طلب

بیٹے کی شادی پر 60؍ لاکھ خرچ کرنے پر ڈی ایس پی سے وضاحت طلب 


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈی ایس پی کو بیٹے کی شادی پر شاہانہ اخراجات مہنگے پڑگئے، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن نے شادی پر 60 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات، ظاہر کردہ بچوں کی تعلیم، گھریلو اخراجات اور طرز رہائش آمدنی سے زیادہ ہونے پر 7 روز میں وضاحت طلب کرلی، بصورت دیگر قوانین کے تحت کیس نیب کو بھیجنے کا الٹی میٹم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ عطا اللہ چانڈیو کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک لیٹر میں ڈی ایس پی ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ محمد ایوب بروہی کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2016-17-18 اور 2019 میں اپنی تنخواہ کو اپنی آمدنی کا واحد ذریعہ ظاہر کیا ہے، جبکہ آپ کا طرز زندگی ظاہر کردہ تنخواہ کے برعکس ہے۔ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ 12 جنوری 2020 کو ڈی ایس پی ایوب بروہی کے بیٹے دانش ایوب کی دعوت ولیمہ حیدرآباد کے ایک مہنگے بینکوئٹ میں کی گئی جس کا کرایہ 13 لاکھ روپے ہے، دعوت ولیمہ میں 7 مہنگے ترین کھانے رکھے گئے، شادی کے اخراجات 55 سے 60 لاکھ روپے سے زائد تھے۔

تازہ ترین