• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر سیکورٹی الائنس آف پاکستان کا اجلاس ، اداروں کے حکام کی شرکت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ملک میں سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئےسائبر سیکیورٹی الائنس آف پاکستان کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منعقدہوا، اجلاس میں مختلف اداروں کےحکام نے شرکت کی،سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ ایف آئی کے بانی سید عمار حسین جعفری نے شرکاء کو بتایا کہ اس الائنس کا مقصد تمام متعلقہ سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے ملک میں سائبر سیکورٹی کے لئے اسٹریٹجی پالیسی اور مختلف قوانین کی تشکیل میں متعلقہ اداروں کی مدد کرنا ہے، اس الائنس کے تحت چھوٹے شہروں میں سائبر سیکورٹی سے متعلق ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائےگا جس میں نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے گا، شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین