• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن گروپس کا مارچ تک حکومت کو فارغ کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (صالح ظافر) اپوزیشن گروپس کے درمیان اختلافات کو نظر کا دھوکا قرار دیتے ہوئے گروپس کے سینئر رہنما مختلف سطحوں پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں کیونکہ اپوزیشن والے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے عرصہ میں کسی بھی وقت حکومت کو متحدہ کوشش کے ذریعے ہٹا کر حیران کر سکتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ ماہ کو ’’ڈیڈلائن‘‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپس آ جائیں گے اور حکومت کو پہلے وفاقی سطح پر اور اس کے بعد پنجاب میں فارغ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ اپوزیشن رہنما خاموشی کے ساتھ حکمران جماعت کے ناراض اتحادیوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر جماعتوں نے واضح کر دیا ہے کہ ان کیلئے زیادہ وقت تک ایسی پالیسیوں کی حمایت کرنا ممکن نہ ہوگا جو عوام میں مقبول نہیں۔
تازہ ترین