• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیب امن اکٹھ کے زیر اہتمام یونین کونسل کنونشن کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)وسیب امن اکٹھ کے زیر اہتمام یونین کونسل کنونشن کا انعقاد کیا گیا، عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسیب امن کٹھ کی تشکیل میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم اپنی منزل کی طرف رواں ہیں،یہ پراجیکٹ اپنے اختتام کو ہے لیکن ہم یونین کونسل میں موجود وسیب امن کٹھ متحرک رکھیں گے تاکہ امن کا یہ سفر جاری رہے،مقامی شعرا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وسیب امن کٹھ کے مشاعروں میں شرکت کی اور مشاعرے بھی پڑھے ہیں جن میں امن رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ وسیب امن کٹھ رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پروگرام ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین