• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ حساس پروگرام کی فوکل پرسن ہیں، گورنر سندھ

اہلیہ حساس پروگرام کی فوکل پرسن ہیں، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ احساس پروگرام کی فوکل پرسن ہیں، ان کی کوشش ہے کہ جلد فلاحی اداروں کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

پہاڑ گنج میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے فلاحی کلینک کا آغاز کیا گیا، کلینک کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی اہلیہ ریما عمران کے ہمراہ کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہاں اسکول کے ذہنی اور جسمانی معذور بچوں میں سے ایک بچے نے علاقے کی سڑک بنوانے کی درخواست کی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہوئی ہے یہ دیکھ کر کہ یہاں کے بچوں کو اتنی آگاہی ہے۔

تازہ ترین