• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپےاضافے کے بعد 93 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1150روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 93 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 986 روپے اضافے سے 80 ہزار 290 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 1635 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین