• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں ، طالبان کی اپنے جنگجوئوں کو ہدایت

کراچی (عاطف خان ) طالبان نے اپنے جنگجوئوں کے نام خط میں انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دشمن کے علاقے میں جانے سے گریز کریں ، طالبان ترجمان کی جانب سے مجاہدین کے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ امریکاسے معاہدے پر دستخط کے لیے مناسب فضاء سازگار بنانے پر اتفاق کیاگیا ہے،تمام مجاہدین آئندہ سات دنوں میں اپنی ذمہ داریوں میں مشغول اور مقابل فریق کی جانب سے ممکنہ نقصان کی صورت میں دفاع پر آمادہ ہو، دشمن کے علاقوں میں مجاہدین کے جانے پر سخت پابندی اور ممانعت ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مقابل فریق کیساتھ جو عہد ہوا ہے،آپ سب جانتے ہیں کہ وعدے پر وفا کرنا اور اپنے وقت تک اسے پورا کرنا واجب ہے، تمام مجاہدین اس بارے میں اطاعت کے اصل کو شدید متوجہ ہونا ہے۔
تازہ ترین