• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی چیمبر میں زیادتی کیس، ملزم جج کا پاکستانی لیبارٹریوں پر عدم اعتماد، امریکا سے ڈی این اے کرانیکا مطالبہ

عدالتی چیمبر میں زیادتی کیس، ملزم جج کا امریکا سے ڈی این اے کرانیکا مطالبہ


سیہون شریف ( نامہ نگار) سیہون عدالتی چیمبر میں زیادتی کیس میں معطل سول جج نے پاکستانی لیبارٹریوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے کہ ڈی این اے امریکا سے کرایا جائے یہاں شراب شہد میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیہون کی عدالتی چیمبر میں سابق سول جج امتیاز بھٹو کے ہاتھوں عدالتی چیمبر میں زیادتی کا نشانہ بننے والی شہداد کوٹ کی رہائشی لڑکی سلمی بروہی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جامشورو رحمت اللہ موریو کی عدالت میں ہوئی جس میں سابق سول جج سیہون امتیاز بھٹو، ان کے وکیل سہیل آرائیں جے آئی ٹی ٹیم کے سربراہ اورنگزیب عباسی سمیت دیگر پیش ہوئے، عدالت نے دیئے گئے ٹائم میں ڈی این اے کرانے کی وضاحت طلب کی تو سابق سول جج کے وکیل نے درخواست جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہمیں پاکستان کی کسی لیبارٹری پر اعتبار نہیں یہاں چیف جسٹس کے چھاپے کے دوران شراب شہد میں تبدیل ہو سکتی ہے اس لئے اجازت دی جائے کی ہم امریکہ سے ڈی این اے کرائیں،جس پر عدالت نے کہا کہ یہاں امریکہ کی لیبارٹری کا نام بتایا جائے جس پر سابق سول جج کے وکیل نے 24 گھنٹوں کی مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے کہا کہ مزکورہ کیس کی سماعت آج بروز ہفتہ تک ملتوی کی۔ اور کہا کہ آج لیبارٹری کا نام بتایا جائے اور اس کے تمام تر اخراجات آپ خود برداشت کریںگے جس پر سماعت 22 فروری تک ملتوی ہو گئی۔

تازہ ترین