• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کل سے مہنگائی کیخلاف ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف کراچی سے چترال تک بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلا جلسہ 23 فروری کو منگورہ میں ہوگا،مہنگائی سے سانس لینا محال ہوگیا ہے، ہر دن نیا عذاب عوام کیلئے آرہا ہے،کچھ حکومتی لوگ عوام کو بیچ کر خوشحال ہوگئے، آئی ایم ایف کی شکل میں ایسٹ انڈیا کمپنی مسلط ہوگئی ، میاں اسلم کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے کچھ لوگ عوام کو بیچ کر خوشحال ہوگئے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر 13.5فیصد شرح سود کیا گیا،بجلی کی قیمت میں سو فیصد ، گیس کی قیمتوں میں 234 فیصد اضافہ کیا گیا۔
تازہ ترین