• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، 45سالہ شخص کی شنا خت نہ ہو سکی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو افراد کو موتکے گھاٹاتار دیا گیا ۔تھانہ کورال کے علاقے حبیب اللہ ٹائون سے ملنے والی نعش کئی روز پرانی ہے۔مدعی مقدمہ نور محمد نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کا 32 سالہ بیٹا خورشید جو رنگ کا کام کرتا تھا اور حبیب اللہ ٹاؤن میں ایک مزدور حضرت اللہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔جب کئی روز تک مدعی کا اپنے بیٹے سے رابطہ نہ ہوا تو مدعی کو شک گزرا اور پتہ کرنے اس کی رہائش گاہ پر آیا تو بیٹے کی لاش پڑی ہوئی تھی۔مدعی نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ حضرت اللہ اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے خورشید کو قتل کیا ہے۔ دریں اثناءتھانہ مارگلہ کے علاقے ٹریل ون سے45 سالہ شخص کی لاش ملی جس کی عمر 45سال کے قریب تھی۔ لاش کے قریب سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتول کی شناخت ہوسکے پولیس نے لاش بطور امانت پمز ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دی اور ورثا ءکی تلاش میںمصروف ہے۔
تازہ ترین