• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونوں کو دیوار سے لگانےکے نتائج خطر ناک ہونگے،ڈاکٹر سید اختر علی شاہ

پشاور (نیوز ڈیسک)اے این پی کے رہنماء سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور خیبر پختونخواکے سابق ہوم سیکٹری ڈاکٹر سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے سلیکٹڈ کپتان کی نہ اہلی اور کنٹینر سیاست سے ملک تباہی سے دو چار ہو چکا ہے ،اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے گئے ہے،کپتان کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے ہیں ،لیکن ڈھر؁ سالگزر کے بعد ایک بھی وعدہ پور ا کر کے نہ دیکھیا جا سکا ،حخمران معاشہ بحران پر قابو پانے ،اور غربت ،بے روزگاری و مہنگائی کے خاتمے کے بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں لگے ہوئے ہے،انہوں نے وکلاء سے گفگتو کر تے ہوئے کہا کہ طویل دہشت گر دی کی وجہ سے خیبر پختونخوا تباہی سے دو چار ہو چکا ہے ،صوبے میں غربت بد حالی و بے روززگاری بڑھتی جارہی ہے ،پختونوں کی امن کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی،پختونوں کی ہزاروں گھر تباہ ہوئے اور پختونوں کو اربوں روپوں کا نقصان اٹھا نا پڑا،حکمرانوں کی طرف سے پختونوں کی قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں غربت و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی بجائے پختونوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،خیبر پختونخوا کو بجلی کے اربوں روپے منفافہ کے آدائیگی نہ کر نا کھلم کھلا نہ انٓصافی ہے ،مسلسل نہ انصافیوں سے پختونوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے ،اگر پختونوں کے ساتھ نہ انصافیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے نتائج خطر ناک ہونگے۔خیبر پختونخو ا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو صوبے کا عوام کا ساتھ دیتے ہوئے صوبے سے ہونی والی نہ انصافیوں پر بھر پور احتجاج کر نا چائیے ،ڈاکٹر سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اے این پی صوبے کے حقوق کی محافظ ہے ،صوبے سے ہونی والی نہ انصافیوں کا راستہ روکنے ک ے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیاجائے گا ،جبکہ حکمرانوں کی پختون دشمنی کو ہر محاز پر بے نقاب کیا جائے گا۔
تازہ ترین