پشاور(نیوز ڈیسک)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کے سابق جنرل سیکرٹری ارباب عبدالحسیب کو آئندہ دو سال کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کا صدر مقرر کر دیا گیا۔نومنتخب ضلعی صدر نے عہدے کا حلف اٹھالیا اس سلسلے میں تقریب الخدمت پشاور کے سرپرست اعلیٰ عتیق الرحمٰن کے زیر صدارت ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدرخالد وقاص مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاکرصدیقی،رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،سابق صوبائی صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل،ریجنل منیجر قاضی وجاہت محمود،سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد علی،صوبائی ترجمان نورالواحدجدون،سابق ضلعی صدور حافظ حمید اللہ،عطاء الرحمٰن ایڈووکیٹ،فدامحمداورحمد اللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی