• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر


وزارت صحت امارات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں سے ایک بنگلہ دیش اور دوسرا فلپائن سے تعلق رکھتا ہے، اس طرح امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہوگئی، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق چین سے ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد متحدہ عرب امارات میں صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین