• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا: وزیرِ اعظم

 وزیراعظم عمران خان کا بیلجئیم ٹی وی چینل کو انٹرویو


وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا۔

بیلجیئم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تجارت اور خوش حالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریے سے متاثر ہے، افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریہ مسلط ہے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو سکے گا، کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپنی بھر پور کوشش کر رہا ہوں، ناکامی سے خوف زدہ نہیں، کامیابی دینا نہ دینا اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

تازہ ترین