جاپان کی مشہور سیاسی و صحافتی شخصیت صحیم عباسی نے گزشتہ دنوں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا ،جس میں مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ساٹھ لاکھ سے زیادہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مقررین نے کہا پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ،کشمیر پر جنگ بھارت کو مہنگی پڑے گی، محمد بن قاسم ایک مسلمان عورت کی آواز پر عرب سے ہندوستان پہنچا اور کافروں کی اینٹ سے بجادی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر کافر تلوار رکھے ہوئے ہیں ،اب خاموش رہنےکا وقت نہیں ہے، کشمیر بزور شمشیر حاصل کرنا پڑے گا ،کشمیر ہمارا ہے اور ہم ہر صورت اسےحاصل کر کے رہیں گے۔
کشمیر کانفرنس سے ممتاز دینی شخصیات حافظ محمد رضوان یوسفی پیپلز پارٹی کے رہنما کشمیر کونسل جاپان کے چیئرمین مرزا خلیل ،مسجد بابل اسلام کے امام و خطیب مولانا غفار بلوچ ،اسلامی سرکل آف جاپان کے سر گرم اراکین، حلقہ اویامہ کے جنرل سیکرٹری رانا عظمت ، علی غضنفر رانجھا ،جماعت اہلسنت کے امیر مغل عبدالمجید، اسلامک سینٹر تجوید القرآن جاپان کے چیئرمین قاری علی پی پی کے رہنما حسن،یاسر گیلانی نوجوان سماجی شخصیات شیر ناگرہ، عدیل مغل ،عتیق خان، ممتاز صحافی راشد صمد خان ،مسلم لیگ جاپان کے سینئر اور ممتاز رہنمارانا ابرار حسین ،زاہد ضحاک ،عاصم بھٹی ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوسف علی اور تقریب کے میزبان صحیم عباسی نے خطاب کیا۔
تلاوت کلام پاک قاری علی حسن ،نعت رسول مقبول ﷺ رانا عظمت ،جبکہ ملی ترانہ علی رانجھا نے پیش کیا ۔تقریب کی نظامت میزبان صحیم عباسی کی درخواست پر کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کی۔ تقریب میں مندوبین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقامی ریسٹورنٹ کا کشمیر کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا ہوا ایونٹ ہال کچھا کچھ بھرا ہوا تھا۔
تقریب کے دوران کشمیر بنے گا پاکستان کے زور دار نعرے بھی لگوائے گئے۔ ممتاز کشمیری رہنما شاہد مجید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، کشمیر کی وادی پہ بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور آزادی کی جہدودجد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کشمیر میں کرفیو لگانے کی شدید مزمت کی اور بین الاقوامی طاقتوں سے مداخلت کی اپیل کی۔