• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کا کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ 


پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز اسکور کیے، جیسن رائے 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ کی اننگ میں کپتان سرفراز احمد41 اور احمد شہزاد نے 12 رنز اسکور کیے جبکہ شین واٹسن 8 ، اعظم خان 5 اور محمد نواز 2 رنز ہی بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2  وکٹیں حاصل کیں

اس سے قبل زلمی نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ کوئٹہ کو کم اسکور پر روک سکیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم کمبی نیشن سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ سب اچھا ہے۔

آج کے میچ میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بینٹن،کامران اکمل،حیدرعلی،لیام ڈاؤسن، شعیب ملک،وہاب ریاض،حسن علی،محمد عامر اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ شین واٹسن،محمد نواز ، جیسن رائے ، احمد شہزاد، احسن علی،ٹیمال ملز،محمد اعظم خان،محمد حسنین،سہیل خان اور فواد احمد شامل ہیں۔

تازہ ترین