آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زلمی کی شکست، عاصم نے ہانیہ کو خبردار کردیا

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز  سے شکست کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو خبردار کر دیا۔

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کا بخار کرکٹ شائقین میں سر چڑھ کربول رہا ہے، اس بخار میں کرکٹ سے شغف رکھنے والے شوبز ستارے بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔

 گلوکار عاصم اظہر نے دوست اور ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹیم پشاور زلمی کی شکست پر ان کا خوب مذاق اڑایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مانا کہ آپ کی زلمی کی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو بھی آسان نہیں لینا۔‘

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پشاور زلمی کی ٹیم کے آفیشل ترانے کی ویڈیو کا بھی حصہ بنی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے مقابلوں میں کراچی کنگز کے 202 رنز کے ہدف میں پشاور زلمی کی ٹیم191رنز بناسکی۔

میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو10 رنز سے شکست دے دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید