آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بونیر: ماربل کی چٹان مزدوروں پر گرگئی، 9 جاں بحق، 5 زخمی

بونیر: ماربل کی چٹان مزدوروں پر گرگئی، 9 جاں بحق، 5 زخمی


خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر گر گئی جس کے نیچے دب کر 9 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بونیر پولیس کے مطابق بامپوخہ کے علاقے میں گرنے والی پہاڑی کے نیچے 10 سے زائد مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردی گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے لیس ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر بونیر روانہ کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید