• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں رنگا رنگ ثقافتی اور اسپورٹس گالا

سرگودھا میں رنگا رنگ ثقافتی اور اسپورٹس گالا


سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں رنگا رنگ کلچرل اور اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ نمایا ں تھے۔

نجی کالج کے زیر اہتمام ہونے والے اسپورٹس گالا میں طالبات نے رنگا رنگ ٹیبلوز اور ثقافتی شوز پیش کئے۔

چاٹی ریس، رسہ کشی، کرکٹ اور دوڑ کے مقابلوں میں طالبات نے گہری دلچسپی لی۔

کلچرل فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اسٹالز لگائے گئے تھے اس موقع پر طالبات نے اپنے فن کے جوہر بھی دکھائے۔

اس موقع پر طالب علموں کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے سخت شیڈول کے دوران ایسی تقریبات ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین