ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں میں عمارت کی دیوار گرنے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقع نواحی گاؤں تاراگڑ میں پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین پرانی عمارت کو گرا رہے تھے کہ عمارت کی ایک دیوار اچانک گرگئی،جس کے نتیجے میں قریب کھیلنے والے 3 بچے جن میں دو لڑکیاں 6 سالہ علیزا بی بی،7 سالہ مریم اور 9 سالہ لڑکا صغیر ملبے تلے دب گئے۔