کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس سال اکتوبر نومبر میں ہونے والی پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق کرایا جائے، ہفتے کو کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں کراچی ہاکی لیگز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہاکی لیگ کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،لیگ میں 15 سے20 غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی کو بہتر بنانے اور اچھے نتائج کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔