• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مارکیٹ میں چین سے درآمد کی جانیوالی اشیاء کی قلت

کراچی (این این آئی) پاکستانی مارکیٹ میں چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی قلت ہونے لگی ہے کیونکہ کرونا وائرس کے باعث چین میں تاحال پروڈیکشن کا سلسلہ بحال نہیں ہوسکا۔

سپلائی کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے،غیریقینی صورتحال کے باعث قیمتیں بھی بڑھنے لگیںْ

پاکستان میں الیکٹرانکس درآمد کنندگان اس وقت انتہائی پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ چین میں نئے سال کی چھٹیوں کے بعد سے کاروباری حالات معمول پر نہیں آسکے۔

تازہ ترین