• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: قلندرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں لاہور قلندز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کے اوپنر کرس لین کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے فخر زمان کے ساتھ ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔

کرس لین صرف 11 رنز ہی بناسکے، لیکن 33 رنز بنانے والے فخر زمان اور  محمد حفیظ کی جوڑی نے 67 رنز کی شراکت بنائی۔

ٹیم کا اسکور 89 رنز پر پہنچا تو لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر روایتی انداز میں یکے بعد وکٹیں گنوان لگے۔

پہلے فخر زمان، پھر ایک رن بنانے والے سہیل اختر ان کے بعد 3 رنز بنانے والے ڈین ویلاز بھی 100 کے مجموعے تک پویلین لوٹ گئے۔

ایسے میں محمد حفیظ حریف ٹیم کے لیے چٹان ثابت ہوئے اور  7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے  98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 182 رنز تک پہنچادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 2 وکٹیں لے کر نمایا رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی خواہشمند ہے جبکہ دوسری جانب ہوم ٹیم لاہور قلندرز کو ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی کی تلاش ہے۔

تازہ ترین