آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا

علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا


ورسٹائل گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔ مختصر ویڈیو میں علی ظفر نے کہا ’تیار ہو؟ بھائی آرہا ہے۔‘

علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے گانے کے معاملے پر علی عظمت سے ہونے والی نوک جھونک کے بعد اپنا گانا جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ورسٹائل گلو کار علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

اس سے قبل گلوکار علی عظمت نے ایک ٹی وی شو میں کسی کا نام لیے بغیر الزام لگایا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے ٹائٹل سانگ کو خراب کرنے کے لیے ایک گلوکار نے بلاگرز کا گروپ بنایا اور پیسے دے  کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔

علی عظمت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑی اور علی ظفر نے الزام کا جواب کچھ اس طرح دیا کہ ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کے جواب کے ساتھ علی ظفر نے اپنا گانا جاری کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، جس کا ٹیزر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے گانے کے معاملے پر علی عظمت سے ہوئی نوک جھونک کے بعد اپنا گانا جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید