• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹس کا عالمی دن ،نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا، جسٹس(ر)حسن فیروز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اسکائوٹس کا عالمی دن منایا گیا پورے سندھ اور کراچی میں سارا دن اسکائوٹس تقاریب جاری رہیں۔ سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی مرکزی تقریب گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں گرانڈ کیمپ فائر کے طور پر منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر)حسن فیروز تھے اس موقع پر انہوں نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی ان کاوشوں کو سراہا جو وہ اسکاوٹنگ کے فروغ کے کیلئے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں نوجوانوں کو آگے لانا ہو گا کیوں کہ مستقبل انہی کا ہے اور آئندہ قیادت ان ہی کے ہاتھوں میں ہو گی صوبائی اسکائوٹ سیکرٹری سید اختر میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ بھر اسکاوٹس تحریک پروان چڑھ رہی ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس تحریک میں شامل ہو رہی ہے ہمارے تربیتی مراکز پر سارا سال تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسکائوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بھر میں اسکاوٹس کا عالمی دن بھرپور انداز میں منایا گیا ہے مرکزی تقریب کیمپ فائر کی شکل میں گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقد ہوئی ہے۔
تازہ ترین