آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍شعبان المعظم 1441ھ 8؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خواتین ملک کا فخر ہیں، ضرورت پڑنے پر پیش پیش رہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین ملک کا فخر ہیں جب بھی ضرورت پڑی ہماری خواتین پیش پیش رہیں، ملک آج بھی ایک نازک دور سے گزر رہا ہے جہاں اسے اپنے ہر شہری کی ضرورت ہے۔ اپنی ماؤں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یکم مارچ 2020 بروز اتوار کو ناظم آباد کے الفاروق گراؤنڈ پہنچیں اور حکمرانوں کو بتائیں کہ اب بہت ظلم ہو چکا انہیں جھوٹ بولنا چھوڑنا پڑے گا اور اپنے وعدے پورے کرنے ہونگے، عوام کیلئے اب کوئی یوٹرن قابل قبول نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ٹاؤن کی شعبہ خواتین کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔ عوام حکمرانوں کے ظلم تلے پس رہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید