• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے، عزیزالرحمان چن

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے بلاول بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور فکر کو آگے لیکرچل رہے ہیں کارکن پارٹی کے فلسفہ اور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے عوام کو 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاںدینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا گیا
تازہ ترین