• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانی سنجیدگی سے عملی اقدامات نہیں کررہے، عبدالغفار روپڑی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 205 دنوں سے بھارتی فوج کا نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس پر حکمران تقریروں اور نعروں سے آگے بڑھ کر سنجیدگی سے عملی اقدامات نہیں کررہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع القدس چوک دالگراں میں کشمیری تنظیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے حافظ عبدا لوہاب روپڑی حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز بھارتی فوج کشمیر میں مظلوم انسانوں کا قتل عام اور عورتوں کی عزتیں لوٹ رہی ہے جس پر عالمی برداری بے حسی کی تصویر بنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور حکمرانوں کو عملی اقدامات کرتے ہوئے بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا ہوگا ۔ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا ۔
تازہ ترین