• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 119ملزموں کوگرفتار کرکے ساڑھے چارہزار پتنگیں اورمتعددڈوریں برآمد کرلیں۔سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرتے ہوئے راول اور پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 100سے زائد ملزمان کوگرفتارکرلیا، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہراقبال نے سی پی اوراولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ راول ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے95 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3ہزار سے زیادہ پتنگیں اورمتعدد ڈوریں برآمدکر لیں، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی اوراولپنڈی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے گزشتہ روزکارروائی کرتے ہوئے 24 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک ہزارسے زیادہ پتنگیں اورمتعدد ڈوریں برآمدکی گئیں،ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ سی پی اوراولپنڈی نے کہا ہےکہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
تازہ ترین