پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں ٹیم لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا، قلندرز کے ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز نے مقررہ وقت میں دو اوورز شارٹ کیے تھے جس کے بعد ٹیم اور کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہی کراچی میں کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
لیگ کے قوانین کے مطابق سلو اوورز ریٹ کی مرتکب ٹیم دوبارہ اس کی مرتکب پائی گئی تو ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔