• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک ہوگئے




چین میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 409 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کے 77 ہزار 150 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس وائرس سے چین بھر میں اموات کی تعداد 2 ہزار 592 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

چین سمیت دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 619تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اس وباء کا تازہ شکار ایران ہے جہاں اب تک 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین