• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے طلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف پر شاعرانہ طنز کیا اور کہا کہ عوام کو مسائل میں دھکیلنے والوں سے ان کے حل کی بات قوم سے کھلا مذاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے طلاعات فردوس عاشق اعوان نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تمہی نےدرد دیا کیا تمہی دوا دو گے‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، آپ کے دور کے بند کارخانے عوام کے ذہنوں پر ابھی نقش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بند صنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں، شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کربیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟ آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟

تازہ ترین