• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وومین بیڈمنٹن پلیئرز نےملک کا نام روشن کردیا

پاکستان وومین بیڈمنٹن کھلاڑیوں ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر نے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماحور نے اپنی اور ساتھی کھلاڑی پلوشہ کی تصویر شیئر کی جس میں ماحور نےاللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی پلوشہ کے ساتھ مل کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

دونوں کھلاڑی یوگنڈا انٹرنیشل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2020 کے ویمنز ڈبل کیٹیگری میں یہ تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

 انہوں نے کوارٹر فائنل مرحلے میں مالدیپ کو 21-14اور 21-19 سے شکست دی۔

ماحور گذشتہ چار برس سے پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جبکہ پچھلے تین سال سے وہ نیشنل چیمپئن بھی ہیں، یہی نہیں بلکہ عالمی تنظیم بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی درجہ بندی میں پہلی بار ٹاپ 150 کھلاڑیوں میں  بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین