کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز نے آرام کے دن سیر و تفریح کی، نسیم شاہ اپنے نئے ڈریس بنوانے کے لیے بوتیک پہنچ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز ایکشن سے بھرپور پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کے بعد کچھ ریلیکس ہونے کے لیے گھومنے پھرنے نکل گئے۔
نسیم شاہ اپنے نئے ڈریس بنوانے کے لیے بوتیک پہنچ گئے۔ فاسٹ بالر کے ہمراہ محمد حسنین، اعظم خان اور آرش علی موجود تھے، انہوں نے ٹیم منیجر کے گھر کھانا کھایا اور ریلکس کیا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ گذشتہ سال پی ایس ایل نہیں کھیل سکا، جس کا افسوس تھا، اس مرتبہ عمدہ کارکردگی دوں گا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ اپنے نئے ڈریس کی تیاری کے لیے گلیڈی ایٹرز کے سوٹ بنانے والی شاپ پر پہنچے جہاں اںہوں نے اپنے نئے سوٹ کے لیے آرڈر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا معرکہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔