• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور کوئٹہ دو، دو میچ جیت کر سب سے آگے

اسلام آباد اور کوئٹہ دو، دو میچ جیت کر سب سے آگے


پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو، دو میچز جیت کر اب تک سب سے آگے ہیں ۔ لاہور قلندرز اب تک اپنے پوائنٹس کا کھاتہ نہیں کھول سکی۔

پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور پھر کراچی کنگز کو بھی زیر کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یعنی دو میچز جیتے اور اور ایک میں شکست مقدر بنی، یوں اسے 4 پوائنٹس ملے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ضرور ہاری لیکن اس کے بعد ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کو ہرا کر نا صرف پوائنٹس کی تعداد چار کر لی بلکہ رن ریٹ بھی کوئٹہ سے بہتر بنالیا۔

پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے دو، دو میچز میں سے ایک، ایک میچ جیتا اور 2، 2 پوائنٹس حاصل کیے۔

دوسر جانب لاہور قلندرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ تاحال کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی۔

تازہ ترین