آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرکٹ کے لیے نیا گانا ’’ہو ہا‘‘ ریلیز کردیا گیا

کراچی (ایجنسیاں) پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے فواد خان کے بعد اب اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کر بھی کرکٹ کے لیے ایک اور گانا بنادیا۔’’ہو ہا‘‘ گانے کی گلوکاری احمد علی بٹ کے ساتھ شفقت امانت علی، ذیشان وکی حیدر اور ثنا ذوالفقار نے کی جس کے بول اور میوزک سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین اس گانے سے یقیناً لطف اندوز ہوں گے۔گانے کی ویڈیو میں شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، فواد خان اور فیصل قریشی جلوہ گر ہوئے اور کرکٹ کے لیے اپنا جوش دکھایا۔اس گانے کو سن کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران یہ گانا میدانوں میں ضرور بجایا جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ذوالفقار جبار خان کا گانا ’’کھیل جا دل سے‘‘ بھی ریلیز ہوا تھا۔’’ہو ہا‘‘ کی طرح اس گانے کا میوزک بھی متاثر کن تھا جبکہ اسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

دل لگی سے مزید