• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا پرستاروں کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور زلمی نے اپنے پرستاروں کے لئے پشاور اور ملتان کے لئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنڈی میں زلمی کے پانچ میچوں کے لئے پشاور سے پنڈی اور پنڈی سے پشاور کے لئے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کاکہنا ہے کہ پشاور میں زلمی کے میچوں کے لئے بڑی اسکرین لگائی جارہی ہیں جہاں شائقین اپنی فیملی کے ساتھ میچ دیکھ سکیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ اگلے سال ارباب نیاز اسٹیڈیم زلمی کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔

تازہ ترین